مہرخبررساں ایجنسی نے اخبار السفیر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے سابق وزیر اعظم سلیم الحص نے مشرق وسطی میں امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے میں یکجہتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ جو لوگ سید حسن نصراللہ کے خلاف فعالیت کررہے ہیں وہ درحقیقت امریکہ کے ساتھی اور اتحادی ہیں سلیم الحص نے سید حسن نصراللہ کی عالمی یوم قدس کے موقع پر تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریر کا ہر لفظ مسلمان اور عرب جوانوں کے دل کی دھڑکن اور انکی امنگوں کے مطابق تھا انھوں نے یکہا کہ ان کا شاندار خطاب قومی ، معتدل اور مؤثر تھا سلیم الحص نے کہا کہ میں امریکہ کا ساتھ نہیں دےسکتا ہوں کیونکہ امریکہ ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں اور مشرق وسطی میں دونوں کی سیاست میں کوئی فرق نہیں ہے
آپ کا تبصرہ